سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم کئی ہزار کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم کئی ہزار کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 46 ڈالر بڑھ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم کئی ہزار کا اضافہ

ویب ڈیسک

|

17 Aug 2024

پاکستان میں ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں یک دم ڈھائی ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کے اضافے سے 2507ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 260200روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 223080روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 2950روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86روپے کے اضافے سے 2529.14روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!