سونے کی فی تولہ قیمت پھر سے بڑھ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت پھر سے بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت پھر سے بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2024

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 7ڈالر اضافے سے 2461 کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 جبکہ دس گرام کی قیمت 256 روپے اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 700 جبکہ دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے بڑھکر 2950روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!