سونے کے کام سے منسلک لوگوں کو حکومت نے خوش خبری سنادی

ویب ڈیسک
|
21 Jul 2025
پاکستان سے سونے کی جیولری کی برآمدات دوبارہ شروع ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
وزارت تجارت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے اور برآمدات کی بحالی کے لیے وزیراعظم کو سمری بھیج دی گئی ہے۔
یہ پیشرفت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس کے دوران سامنے آئی، جس کی صدارت چئیرمین جاوید حنیف نے کی۔
اجلاس میں سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر پابندی کا معاملہ زیر بحث آیا۔
جیولری سیکٹر کے ایک نمائندے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر مئی میں پابندی عائد کی گئی تھی اور یہ ایف بی آر کے ایس آر او کے تحت 30 جون کو ختم ہو گئی تھی۔
انہوں نے جلد از جلد برآمدات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزارت تجارت کے حکام نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ پابندی ختم کر دی گئی ہے اور اب معاملہ وزیراعظم کی منظوری کا منتظر ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسے حتمی فیصلے کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment