سونے کی قیمت آج بھی ہزاروں روپے کم ہوگئی

سونے کی قیمت آج بھی ہزاروں روپے کم ہوگئی

آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
سونے کی قیمت آج بھی ہزاروں روپے کم ہوگئی

Webdesk

|

30 Dec 2025

کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے کمی سے 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 9 ہزار 174 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 107 ڈالر کی کمی کیساتھ 4371 ڈالر کا ہوگیا۔ فی تولہ چاندی 145 روپے کم ہوکر 7 ہزار 930 روپے کی ہو گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!