سونے کی قیمت اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2025
پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کی بڑی وجہ عالمی بلین مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 8 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 70 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 7 ہزار 288 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 688 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اس سے ایک روز قبل پیر کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے پر بند ہوا تھا، جس میں اس دن 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 485 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم شامل ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور مقامی مارکیٹ میں چاندی بدستور 7 ہزار 205 روپے فی تولہ پر فروخت ہوتی رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عموماً عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہی طے ہوتی ہیں اور بین الاقوامی رجحانات مقامی نرخوں پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں۔
Comments
0 comment