سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر بڑھ گئی
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔

بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 5ڈالر بڑھ جانعاے سے نئی قیمت 2 ہزار 40  ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ 

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث جمعے کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 342 روپے بڑھے جس کے بعد قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!