سونے کی قیمت میں آج یکدم بڑا اضافہ
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے سے 4142 ڈالر کا ہوگیا۔
Webdesk
|
25 Nov 2025
کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن مستحکم رہنے کے بعد ہزاروں روپے بڑھ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں آج یکدم 7700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے نئے نرخ 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہوگئے، 10 گرام گولڈ 6601 روپے اضافے سے 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر اضافے سے 4142 ڈالر کا ہوگیا۔
Comments
0 comment