سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی
گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔
Webdesk
|
24 Oct 2024
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل تیزی سے اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کا بھا 2 لاکھ 83 ہزار 100 روپی ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھا 1971 روپے کم ہوکر 242713 روپے ہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھا 23 ڈالر کم ہوکر 2734 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا ۔
Comments
0 comment