سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔

Webdesk
|
7 May 2025
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میںبدھ کو بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 385ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 684روپے بڑھ کر 3لاکھ 5ہزار روپے 984روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment