سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔

ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2068ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 950روپے کے اضافے سے 217450روپے پر پہنچ گئی۔

اسی طرھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 814روپے کے اضافے سے 186428 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!