سونے کی قیمت میں مزید کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 100 روپے ہوگئی

ویب ڈیسک
|
17 Jul 2025
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 326ڈالر کی سطح پر آگئی۔
حالیہ کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 3لاکھ 55ہزار 100روپے ہوگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 771 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 45 ہزار 441 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کی کمی سے 3ہزار 964روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 3ہزار 398روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment