سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 64 ڈالر کم ہوگئی

ویب ڈیسک
|
24 Jul 2025
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بڑے اور مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 61 ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 ہزار 363 ڈالر فی اونس پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں پر اس کے بڑے اچھے اثرات مرتب ہوئے اور جمعرات کے روز یک دم 5 ہزار 900 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 5900 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment