سونے کی قیمت مزید اضافے کے ساتھ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2025
پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 4 ہزار 325 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 54 ہزار 862 روپے جبکہ فی دس گرام کی قیمت 2ہزار 229 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 89ہزار 970روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 68روپے اضافے سے 6ہزار 532روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 59روپے کے اضافے سے 5ہزار 600روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment