سونے کی قیمت مزید کم، فی تولہ 4 لاکھ 22 ہزار پر پہنچ گیا
بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہوگیا
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2025
عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہوکر فی اونس 4 ہزار 2 ڈالر پر آ گیا، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 372 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے مقرر کی گئی۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کے بعد فروخت کا رجحان ہے۔
Comments
0 comment