سونے کی قیمت پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بدھ کے روز بھی بڑا اضافہ
ویب ڈیسک
|
11 Sep 2024
پاکستان میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے یعنی بدھ کے روزصرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 2300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار روپے کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام کی قیمت 1972 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 26 ہزار 333 روپے پر پہنچی۔
بلین مارکیٹ مین سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت بڑھ کر 2524 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment