سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی ہے
سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک

|

3 Jan 2026

عالمی اور ملکی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک دن کے وقفے کے بعد ہفتے کو قیمتی دھاتوں کی قیمتیں دوبارہ نیچے آگئیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 47 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 332 ڈالر پر آ گیا۔

عالمی رجحان کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی نظر آئے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 562 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 90 ہزار 570 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 106 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 756 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 91 روپے کم ہو کر 6 ہزار 649 روپے پر آ گئی۔

تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!