سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
|
3 May 2025
بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں سونا اور چاندی مزید سستے ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر گھٹ کر 3,240 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے گھٹ کر دو لاکھ 93 ہزر 381 روپے پر آگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 45 روپے کم ہوکر 3,382 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے** گر کر 2,899 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
Comments
0 comment