ٹیلر سوئفٹ نے عملے کو کروڑوں ڈالر کا بونس دے دیا
ٹیلرسوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر دے دیے۔
Webdesk
|
14 Dec 2025
نیویارک : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے اقدام نے ان کے مداحوں سمیت ہر کسی کو دنگ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ٹور میں ٹکٹوں سے 2 ارب ڈالرکمانے والی امریکی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے کر سب کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 36 برس کی گلوکارہ نے 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کیے تھے، 197 ملین ڈالر بونس کے اعلان پرعملے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو امڈ آئے۔
ٹیلرسوئفٹ نے اپنے عملے کو بونس کیساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلرسوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر دے دیے۔
Comments
0 comment