وینزویلا میں سیاسی بحران، ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گر گئی

وینزویلا میں سیاسی بحران، ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گر گئی

2025میں برینٹ تیل کی قیمت تقریبا 20 فیصد گرگئی
وینزویلا میں سیاسی بحران، ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گر گئی

Webdesk

|

5 Jan 2026

کراکس: وینزویلا کے سیاسی بحران کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو گئی۔

امریکی کارروائی میں وینزویلا کے نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا ئودیکھا جارہا ہے،ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے،برینٹ خام تیل 60.37 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 56.92 ڈالرہوگئی ہے،دوسری جانب تیل کی بڑی کمپنی سعودی آرامکو کی قیمت 1.6 فیصد گر گئی۔

خیال رہے کہ 2025میں برینٹ تیل کی قیمت تقریبا 20 فیصد گرگئی، جو 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی ہے،یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب برینٹ تیل کو نقصان ہوا، اور ایسا پہلی بار ہوا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!