ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا ہوگیا
ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
Webdesk
|
31 Dec 2025
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی 10 روپے69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 126 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔ ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 2592 روپے 19 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔
Comments
0 comment