ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی

ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.68ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔
ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی

Webdesk

|

13 May 2025

اسلام آباد: مائع قدرتی گیس (ایل این جی)کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں مئی کیلیے کمی کی گئی ہے، اوگرانے اس حوالے سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.68ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 12.42 فیصد کمی کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر  ایل این جی کی قیمت میں 13.64 فیصدکمی کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!