زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا

زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا

5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے
زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

11 Jul 2024

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

بیان کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس سے قومی ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!