زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک بڑا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک بڑا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف کی جانب سے موصول ہونے والی قسط کی وجہ سے ہوا، اسٹیٹ بینک
زرمبادلہ کے ذخائر میں اچانک بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے قسط موصول ہونے کے بعد ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

مرکزی بینک کےمطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مجموعی مالیت 5 ارب 7 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف سے قسط کی وصولی کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور مجموعی ذخائر 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!