زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے 23 اگست تک کے اعداد و شمار جاری کردیے
زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران کروڑوں ڈالرز کا اضافہ

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں گیارہ کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 23 اگست تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 40 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 77 کروڑ 63 لاکھ ڈالر تک بلند ہوگئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!