بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل ملتوی کردی

بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل ملتوی کردی

بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
بھارت پر خوف طاری، آئی پی ایل ملتوی کردی

Webdesk

|

9 May 2025

پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بھارت پر سکتا طاری ہوگیا، آئی پی ایل معطل کردیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل معطل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں شریک غیر ملکی کرکٹرز بھی پریشان ہونے لگے ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز نے اپنے اپنے ملک واپس جانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل معطلی کا فیصلہ دھرم شالا میں پنجاب اوردلی کیمیچ کے بعد کیا گیا، آئی پی ایل میں پلیآف اور فائنل سمیت 16 میچزہونا باقی تھے، لکھنو، حیدرآباد، احمدآباد، بینگلورو، دہلی، چنئی اور کلکتہ نے بقیہ میچزکی میزبانی کرنی تھی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دھرم شالا میں میچ روک کرگرانڈ خالی کرالیا گیا تھا، گزشتہ رات آئی پی ایل حکام کے درمیان ایک ہنگامی میٹنگ بھی ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!