16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

یہ فیصلہ ہائوس آف لارڈز کے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے
16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

Webdesk

|

28 Apr 2026

لندن: برطانیہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر عمر یا فیچرز کی بنیاد پر پابندیاں عائد کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بات برطانوی وزیرِ تعلیم اولیویا بیلے نے کہا ہے کہ یہ اقدامات بچوں پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے متعلق جاری مشاورت کے نتائج سے قطع نظر نافذ کیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ ہائوس آف لارڈز کے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے۔ارکانِ پارلیمنٹ نے چار مرتبہ ووٹنگ کے ذریعے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پابندی کو منظور کرے۔

حکومت اس سے پہلے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کے حوالے سے مشاورت شروع کر چکی تھی، جس میں سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ گیمنگ ویب سائٹس اور مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس پر بھی ممکنہ پابندیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!