1 hour ago
5 سالہ بچی سے جنسی زیادتی، والد کی انصاف کیلئے فریاد
نارتھ ناظم آباد میں پڑوسی نے 5سالہ بچی کو زیادتی کو نشانہ بنایا ۔
Webdesk
|
26 Mar 2026
کراچی: شارع نورجہاں پولیس نے عثمان غنی کالونی نارتھ ناظم آباد میں 5سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
متاثرہ بچی کے والد نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاںکے علاقے عثمان غنی کالونی نارتھ ناظم آباد میں پڑوسی نے 5سالہ بچی کو زیادتی کو نشانہ بنایا ۔
متاثرہ بچی کے والد نے اس حوالے سے شارع نور جہاں تھانے میں ملزم سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے تاہم پولیس ابھی تک ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔
بچی کے والد نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
Comments
0 comment