بھارت، گھر سے مسلم خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

بھارت، گھر سے مسلم خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔
بھارت، گھر سے مسلم خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

Webdesk

|

10 Jan 2025

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد گھر میں مردہ پائے گئے۔

عرب ٹی وی نے جمعہ کو سینئر پولیس اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ شوہر، بیوی اور تین بچے شامل گھر میں مردہ پائے گئے ۔

یہ واقعہ نئی دہلی سے تقریبا 46 میل دور اتر پردیش کی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وپن ٹاڈا نے بتایا کہ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔

 بچوں کی نعشیں، جن کی عمریں 1، 4 اور 8 سال تھیں، ایک بیڈ باکس کے اندر سے ملیں جبکہ میاں اور بیوی کی نعشیں زمین پر پائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مرنے والوں کے سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کے لئے ذاتی دشمنی کا شبہ ہے۔ گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اس واقعہ کے مرتکب شخص اور خاندان ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!