بھارتی آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کا منصوبہ کیسے کامیاب ہوا ؟

بھارتی آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کا منصوبہ کیسے کامیاب ہوا ؟

اس آپریشن میں کم از کم 6 کارگو طیارے استعمال کیے گئے
بھارتی آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کا منصوبہ کیسے کامیاب ہوا ؟

Webdesk

|

16 Apr 2025

 نیویارک/نئی دہلی:  امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ امپورٹ ٹیرف سے بچنے کے لیے زبردست حکمت عملی اپنائی اور بھارت میں تیار کردہ آئی فونز کو فوری طور پر امریکہ منتقل کر دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایپل کے دو بڑے بھارتی سپلائرز، فاکسکون اور ٹاٹا الیکٹرانکس نے صرف مارچ 2025 میں تقریبا 2 ارب ڈالر مالیت کے آئی فونز امریکہ برآمد کیے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

ایپل نے بھارتی ایئرپورٹس سے کارگو پروازوں کے ذریعے 600 ٹن سے زائد یعنی تقریبا 15 لاکھ آئی فونز امریکہ بھجوائے تاکہ ٹیرف کے نفاذ سے پہلے اسٹاک محفوظ بنایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق فاکسکون نے مارچ میں 1.31 ارب ڈالر اور ٹاٹا نے 612 ملین ڈالر کی برآمدات کیں، جن میں iPhone 13, 14, 15, 16, 16e ماڈلز شامل تھے۔ ان برآمدات کی سب سے بڑی کھیپ شکاگو روانہ کی گئی۔

ایپل نے ترسیل کو تیز کرنے کے لیے چنئی ایئرپورٹ پر کسٹمز کلیئرنس کا وقت 30 گھنٹے سے کم کر کے 6 گھنٹے کرنے کی بھی درخواست دی تاکہ کارگو میں تاخیر نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن میں کم از کم 6 کارگو طیارے استعمال کیے گئے اور اسے امریکی ٹیرف کو شکست دینے کا عملی طریقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!