’ابھی بات چل رہی ہے‘ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کارکنان کو ’ڈیزل‘ کے نعروں سے روک دیا

’ابھی بات چل رہی ہے‘ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کارکنان کو ’ڈیزل‘ کے نعروں سے روک دیا

پشین میں گرینڈ الائنس کے جلسے کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا
’ابھی بات چل رہی ہے‘ شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کارکنان کو ’ڈیزل‘ کے نعروں سے روک دیا

ویب ڈیسک

|

13 Apr 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت میں حزب اختلاف کے چھ جماعتی اتحاد نے آج 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز بلوچستان کے علاقے پشین سے عوامی پاور شو کے ذریعے کردیا۔

جلسے کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت تقریر کرنے اسٹیج پر آئے۔

اسٹیج پر موجود پی ٹی آئی رہنما کو دیکھ کر پرجوش کارکنان نے "ڈیزل ڈیزل" کے نعرے لگانے شروع کر دیے، جسے تحریک انصاف کے سربراہ اور قیادت جے یو آئی-ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مذاق اڑانے کے لیے اپنی تقریروں میں استعمال کرتی تھی۔

تاہم عمران خان کے وکیل نے تقریر کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں کو فضل الرحمان مخالف نعرے لگانے سے روک دیا اور کہا کہ ان سے بات چیت جاری ہے۔

اس سے قبل، سیاسی مذہبی جماعت نے بھی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہونے سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا جس کے سپریمو سابق حکمران اتحاد کی سربراہی کر رہے تھے-

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!