بشری بی بی کی ناظر نامی شخص کورٹ میرج، گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار

بشری بی بی کی ناظر نامی شخص کورٹ میرج، گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار

لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے ساتھ نہیں جانا چاہتی، جج نے درخواست نمٹا دی
بشری بی بی کی ناظر نامی شخص کورٹ میرج، گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2024

بشریٰ بی بی نے پسند کی شادی کرلی اور گھر والوں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔

کراچی کی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پسند کی شادی کرنے والی سندھ کی بشری بی بی  کے والدین کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے لڑکی بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا جس نے جج کے سامنے مکمل ہوش و حواس میں بیان دیا کہ وہ گھر والوں کے ساتھ جانا نہیں چاہتی۔

لڑکی نے  بیان میں عدالت کو بتایا کہ میں نے والدین کو بتایا کہ میں پانچ  سال سے ناظر خان سے محبت کرتی ہوں اور اُس سے شادی کی خواہش مند ہوں مگر والدین سے خواہش ماننے سے انکار کیا اور زبردستی دوسری جگہ شادی کرنے کی کوشش کی۔

لڑکی کے مطابق اُس نے والدین کے اقدامات کو دیکھتے ہوئے بغاوت کی اور گھر سے بھاگ کر عدالت میں نکاح کرلیا جس کے بعد والدین نے لڑکے (شوہر) کے خلاف میرے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں والدین کے ساتھ اور نہ ہی انکے گھر  جانا چاہتی جبکہ شوہر ناظر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

عدالت نے مغویہ کی خواہش کے مطابق شوہر کے ہمراہ جانے کی اجازت دے دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!