ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر جان سینا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر جان سینا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا
ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر جان سینا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk

|

7 Jul 2024

دنیا بھر میں مقبول ریسلر اور اداکار جان سینا نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای)سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

معروف ریسلر جان سینا نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منی ان دی بینک نامی ریسلنگ ایونٹ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2025 میں وہ ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیں گے۔

جان سینا نے  ڈبلیو ڈبلیو ای میں کام کرنے کے دوران انہوں نے متعدد مشکلات کا سامنا کیا مگر لوگوں کی محبت نے انہیں آگے بڑھنے حوصلہ دیا۔

47 سالہ جان سینا 2001 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے تھے اور انہیں ہر دور کے بہترین ریسلرز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

اپنے کیرئیر کے دوران وہ 16 بار ورلڈ چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئے جو ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا ریکارڈ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!