حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنے والی ڈاکٹر امریکہ بدر

حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنے والی ڈاکٹر امریکہ بدر

امریکی یونیورسٹی میں کام کرنے والی اس ڈاکٹر کے موبائل فون سے حسن نصراللہ کے جنازے کے موقع کی تصاویر ملی تھیں۔
حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنے والی ڈاکٹر امریکہ بدر

Webdesk

|

18 Mar 2025

واشنگٹن : امریکی حکام نے لبنانی ڈاکٹر کو امریکہ سے ' ڈی پورٹ ' کر دیا ہے۔ اس ڈاکٹر کو امریکہ بدر کرنے کی وجہ بیروت میں حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کرنا بنا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی یونیورسٹی میں کام کرنے والی اس ڈاکٹر کے موبائل فون سے حسن نصراللہ کے جنازے کے موقع کی تصاویر ملی تھیں۔

امریکہ کی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اس بارے میں کہا کہ لبنانی ڈاکٹر نے حسن نصراللہ کے جنازے میں شرکت کے لیے بطور خاص بیروت کا سفر کیا تھا۔

ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق ویزا ایک رعایت ہے نہ کہ حق، کہ کوئی شخص دہشت گردی کو شاندار بنا کر پیش کرتا رہے۔ ایسے دہشت گردوں کو عظیم بنا کر پیش کرنا جو امریکیوں کو قتل کرتے ہوں قابل قبول نہیں ہے۔

امریکیوں کے قاتلوں کی تعریفیں کرنے کی بنیاد پر ویزا سے انکار کیا گیا ہے۔ اس بنیاد پر ویزا سے انکار عام فہم بات ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!