کپتان بننے کے بعد کسی نے عیدی نہیں دی' فاطمہ ثناکاشکوہ

کپتان بننے کے بعد کسی نے عیدی نہیں دی' فاطمہ ثناکاشکوہ

فاطمہ ثناء نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ مجھے پہلے سب عیدی دیتے تھے
کپتان بننے کے بعد کسی نے عیدی نہیں دی' فاطمہ ثناکاشکوہ

Webdesk

|

9 Jun 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام خواتین کرکٹرز نے عید شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن کی یادیں تازہ کیں اور عید الاضحیٰ کی خوشیوں کو یادگار انداز میں بیان کیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا کہ انہیں بکرعید بہت پسند ہے، بہت کھانے بنتے ہیں اور رونق ہوتی ہے، عید کے موقع پر محلے میں بھی بہت مزہ آتا ہے، جانور کھلے گھومتے ہیں۔

فاطمہ ثناء نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ مجھے پہلے سب عیدی دیتے تھے، اب میں عیدی دیتی ہوں، کپتان بننے کے بعد کسی نے عیدی نہیں دی، صرف دوستوں نے دی ہے۔

کرکٹر طوبہ حسن نے کہا کہ بچپن میں قربانی کے جانور کے ساتھ محلے کا چکر لگاتی تھی، اب عید کا زیادہ وقت گھر پر گزرتا ہے۔طوبہ حسن نے کہا کہ ٹورز پر عید ہو تو گھر اور دوستوں کی بہت یاد آتی ہے۔

طوبہ حسن نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کی سپورٹ کی وجہ سے کرکٹر بن پائی ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!