کراچی: گھر سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی: گھر سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور 5 بچوں کے والدین تھے جن کا آبائی تعلق پنجاب سے ہے۔
کراچی: گھر سے میاں بیوی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

Webdesk

|

4 Nov 2025

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ رحمان آباد بلاک 5 کے ایک گھر سے 30 سالہ خاتون یاسمین اور 35 سالہ مرد خدا بخش کی گلا کٹی اور پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 5 میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں۔ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اور 5 بچوں کے والدین تھے جن کا آبائی تعلق پنجاب سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے مکان نمبر B-182 بلاک 5 رحمان آباد محمدی مسجد کے قریب خاتون اور مرد کی لاشوں کی موجودگی کے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔

پولیس کے مطابق گھر میں داخل ہوئے تو خاتون کی گلا کٹی ،خون میں لت پت لاش کمرے مین موجود تھی اور مرد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے موقع پر فارنزک ڈپارٹمنٹ کے ایکسپرٹ کو طلب کر کے شواہد اکھٹے کیے۔

بعد ازاں جاں بحق ہونے والی خاتون اور مرد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ خدا بخش ولد اللہ بخش اور خاتون کی 30 سالہ یاسمین زوجہ خدا بخش کے ناموں سے کی گئی۔

جاں بحق ہونے والے شخص کے بہنوئی محمد حنیف نے بتایا کہ متوفین میاں بیوی تھے اور ان کے 5 بچے ہیں۔ ان کا آبائی تعلق پنجاب کے علاقے بھکر سے تھا۔ متوفی ٹھیکدار کے ساتھ چھت کی بھرائی کی مزدوری کرتا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ خدا بخش اور اس کی اہلیہ 5 سال قبل پنجاب سے کراچی منتقل ہوئے تھے۔ میاں بیوی کے درمیان اکثر نوک جھونک ہوتی رہتی تھی تاہم وہ کبھی شدت اختیار نہیں کرتی تھی۔

محمد حنیف نے بتایا کہ پیر کی شب تقریبا 10 بجے انہوں نے یاسمین کو فون کرکے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ملنے کے لیے آرہے ہیں تاہم یاسمین نے کہا کی صبح آنا۔

رات تقریبا 12 بجے خدا بخش کا بڑا بیٹا راشد ان کے گھر آیا اور بتایا کہ امی ابو مرگئے، جس پر میری بیوی اور میرا بڑا بیٹا فوری طور پر خدا بخش کے گھر چلے گئے۔

جب وہ موقع پر پہنچے تو میاں بیوی کی لاشیں پڑی تھیں۔محمد حنیف نے بتایا کہ خدا بخش کے بیٹے نے انھیں بتایا تھا کہ وہ اور اس کا چھوٹا بھائی کام پر گئے ہوئے تھے جبکہ دو چھوٹے بھائی اور بہن گھر کے صحن میں سو رہے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!