کراچی میں سونیا ہتھنی کی موت کے بعد مزید دو ہاتھیوں کی زندگی خطرے میں

کراچی میں سونیا ہتھنی کی موت کے بعد مزید دو ہاتھیوں کی زندگی خطرے میں

دونوں ہتھینیوں کی رپورٹس سامنے آگئیں
کراچی میں سونیا ہتھنی کی موت کے بعد مزید دو ہاتھیوں کی زندگی خطرے میں

Webdesk

|

21 Feb 2025

کراچی میں قائم سفاری پارک میں سونیا ہتھنی کی اچانک موت کے بعد دیگر دو ہتھنیوں، مدھو بالا اور ملکہ، کی زندگی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدھوبالا اور ملکہ کے کچھ ٹیسٹ لیے گئے جن کی رپورٹس میں دونوں ہتھینیوں کو ٹی بی میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سونیا ہتھنی کی موت کے بعد ماہرین نے مدھو بالا اور ملکہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ان کے بلڈ، یورین اور دیگر لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے تھے۔

ان ٹیسٹوں میں دونوں ہتھنیوں کے ٹی بی میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔  

واضح رہے کہ سفاری پارک میں دو ماہ قبل سونیا ہتھنی اپنے پنجرے میں مردہ پائی گئی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹس میں اس کی موت کی وجہ ٹی بی کو قرار دیا گیا تھا۔

سونیا کی موت کے بعد دیگر ہتھنیوں کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مدھو بالا اور ملکہ کے ٹی بی میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔   ان ہتھنیوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے انٹرنیشنل وائلڈ لائف ایکسپرٹس، سری لنکن ماہرین، اور یونیورسٹی آف وٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ماہرین کی ٹیمز نے سفاری پارک کا دورہ کیا تھا۔

ماہرین نے ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیا اور ان کے لیے ضروری طبی اقدامات تجویز کیے ہیں۔ سفاری پارک انتظامیہ اور ماہرین کی جانب سے ہتھنیوں کے علاج اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!