کترینہ کیف کا وکی کوشل سے متعلق اہم انکشاف

کترینہ کیف کا وکی کوشل سے متعلق اہم انکشاف

کترینہ کیف نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شوہر وکی کوشل کی خود کیلیے محبت پر کھل کر بات کی۔
کترینہ کیف کا وکی کوشل سے متعلق اہم انکشاف

Webdesk

|

7 Mar 2025

ممبئی:  کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جوڑی بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اداکار جوڑیوں میں سے ایک ہے، ان کی شادی کو تین سال گزر چکے اور وہ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شوہر وکی کوشل کی خود کیلیے محبت پر کھل کر بات کی۔

 اداکارہ سے پوچھا گیا کہ جب بات خود کی دیکھ بھال کی ہو تو فٹنس کتنی ضروری ہے؟اس پر اداکارہ نے کہا کہ جب میں فٹ ہوتی ہوں، یوگا اور کارڈیو کرتی ہوں تو میں جسمانی اور ذہنی طور پر اپنے بارے میں بہتر محسوس کرتی ہوں، لیکن یہ شوہر کے بغیر کبھی کبھار ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وکی کوشل مجھ سے محبت اور میری تعریف کرتے ہیں، میرے خیال میں یہ سیکھنے کا ایک اہم پہلو ہے کہ غیر مشروط محبت کو قبول کریں یا پھر سمجھیں۔

اس سے قبل وکی کوشل نے اس بارے میں بھی کھل کر بتایا تھا کہ کس طرح کترینہ کیف نے فلم چھاواکی شوٹنگ کے دوران ان کا ساتھ دیا۔

وکی کوشل نے بتایا تھا کہ فلم میں کام کرتے ہوئے انہیں جذباتی سہارے کی ضرورت تھی اور کترینہ کیف نے اسے سمجھ کر ان کی مدد کی۔

سیٹ پر مختلف مناظر کی عکس بندی کی گئی جس میں کبھی کبھار ایکشن سینز بھی تھے، جب آپ 12 گھنٹے کی شوٹنگ کے بعد گھر پہنچیں تو بستر پر گر جاتے ہیں، ذاتی زندگی کیلیے جتنا بھی وقت ملا وہ بہت کم تھا۔

انہوں نے کہا کہ کترینہ کیف اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں لہذا وہ چیزوں کو اچھی طرح سمجھتی ہیں، وہ بہت مہربان اور صبر کرنے والی ہیں، شوٹنگ کے بعد گھر پہنچ کر پرسکون ہو جاتا ہوں۔

کترینہ کیف جلد ہی جی لے زرا میں عالیہ بھٹ اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، تاہم فلم کی شوٹنگ کے شیڈول کے بارے میں ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!