لہسن کو نہارمنہ کھانے کے حیران انگیز فوائد

لہسن کو نہارمنہ کھانے کے حیران انگیز فوائد

لہسن میں بہت سی دواں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ لہسن بھی ایسی ہی ایک دوا ہے جو ہماری صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔
لہسن کو نہارمنہ کھانے کے حیران انگیز فوائد

Webdesk

|

4 Sep 2024

لہسن کا استعمال عام طور پر مختلف قسم کے پکوانوں میں کیا جاتا ہے، ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود اس نعمت کو سبزی مسالا اور اچار کے طور پر زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزا ہمارے جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، یہ ہمیں بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

لہسن میں بہت سی دواں کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ لہسن بھی ایسی ہی ایک دوا ہے جو ہماری صحت کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ لہسن فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔  جس کی وجہ سے یہ ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

اگر کھانسی اور زکام کے ساتھ انفیکشن کا مسئلہ ہو تو لہسن کی 2 کلیاں کچل کر خالی پیٹ کھانا بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔

لہسن سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، لہسن میں زنک کافی مقدار میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، اس میں موجود وٹامن سی انفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

اگر کسی کو ہاضمے کی پریشانی ہے تو کچے لہسن کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے ان کے ہاضمے کے مسائل ٹھیک ہوجاتے ہیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!