محمد شامی کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول
محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

Webdesk
|
6 May 2025
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو ایک کروڑبھارتی روپے تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں محمد شامی کے بھائی حسیب کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق راجپوت سندر نامی شخص کی جانب سے بذریعہ ای میل محمد شامی سے ایک کروڑ بھارتی روپے تاوان مانگا گیا ہے۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق دھمکی دینے والے شخص نے تاوان نہ دینے کی صورت محمد شامی کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی ہے جب کہ بھارتی پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائززحیدرآباد کا حصہ ہیں۔
Comments
0 comment