ملک میں آج پھر سے سونے کی قیمت بڑھ گئی

ملک میں آج پھر سے سونے کی قیمت بڑھ گئی

ونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نئی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی اور سونا خریدنا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی کوسوں دور ہوگیا۔
ملک میں آج پھر سے سونے کی قیمت بڑھ گئی

Webdesk

|

19 Feb 2025

کراچی : آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوا اور فی تولہ قیمت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نئی تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی اور سونا خریدنا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی کوسوں دور ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ، جس سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 8 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3258 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 60 روپے کا ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!