ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 2 کروڑ سے تجاوز کرگئے
4 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی

ویب ڈیسک
|
10 Jul 2025
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک ارب 77 کروڑ اور 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 جولائی کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
Comments
0 comment