امریکی خاتون کا لڑکے کے اپارٹمنٹ میں دھرنا جاری، لڑکا کون اور کہاں ہے؟

امریکی خاتون کا لڑکے کے اپارٹمنٹ میں دھرنا جاری، لڑکا کون اور کہاں ہے؟

خاتون تین ماہ سے اپارٹمنٹ میں مقیم تھی، ندال دوپہر کو بھاگ گیا، اہل خانہ بھی فلیٹ چھوڑ گئے، مکینوں کے انکشافات
امریکی خاتون کا لڑکے کے اپارٹمنٹ میں دھرنا جاری،  لڑکا کون اور کہاں ہے؟

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2025

امریکہ سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہو کر کراچی آنے والی خاتون گارڈن کے علاقے میں نوجوان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے کئی گھنٹوں سے دھرنا دیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اینڈریو رابنسن نے عین وقت پر جہاز میں سوار ہونے سے انکار کیا اور پھر ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی کر کے لڑکے ندال میمن کے گھر پہنچی۔

خاتون نے فلیٹ پہنچ کر دھرنا دیا اور اپنے شوہر ندال میمن سے ملاقات کا مطالبہ دہراتی رہی۔ اسکے علاؤہ خاتون نے حکومت سے پاکستانی شہریت دینے اور پانچ ہزار ڈالر ماہانہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 خاتون کا کہنا ہےکہ وہ 19 سالہ ندال میمن سے شادی کرے آئی ہیں اور وہ مسلسل اصرار کررہی ہیں کہ انکے شوہر کو بلایا جائے۔

جبکہ وہ پاکستان نیشنلٹی کا بھی مطالبہ کر رہی تھیں خاتون نے اپارٹمنٹ سے جانے امریکن خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا کہنا تھا کہ ان کی ندال میمن کراچی کے ایک کال سینٹر میں کام کرتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ امریکن خاتون بدھ کو شام چار بجے سے پارکنگ میں بیٹھی ہیں ، خاتون بیمار بھی لگ رہی ہیں ، ان کے پیر میں سوجن تھی جبکہ وہ ان ہیلر بھی استعمال کرتی تھیں ، گارڈن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تھی اور مکینوں کو خاتون سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی جبکہ پولیس بھی خاتون کے قریب جانے سے گریز کر رہی تھی جیسے جیسے خاتون کی موجودگی کی اطلاع پھیلتی گئی پورا شہر گارڈن کے علاقے عثمان آباد علی آرکیڈ میں امڈ آیا۔

 فلیٹ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ، مکینوں کا وزیر اعلیٰ ، گورنر سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ تھا کہ کسی طرح ان خاتون کو یہاں سے لیکر جائیں تاکہ ان کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

اپارٹمنٹ کے ایک رہائشی نے انکشاف کیا کہ امریکن خاتون ندال میمن کے گھر میں گزشتہ تین ماہ سے رہائش پزیر تھیں ، خاتون کے آنے کے بعد ان کے گھر میں پڑوسیوں کا جانا بھی بند کرا دیا گیا ، نوجوان ندال کے گھر والوں نے اپنے محلے والوں کو کہا تھا کہ ان کے ہاں مہمان آئے ہوئے ہیں، یہ بات سب سے چھپائی گئی۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ندال میمن 8 گھنٹے پہلے دن میں اپنی موٹرسائیکل پر فلیٹ سے بڑی تیزی سے نکل کر بھاگا اور جاتے ہوئے اس نے ایک دوسری موٹرسائیکل کو ٹکر بھی ماری تھی تاہم وہ رکا نہیں اور چلا گیا ، جبکہ ندال کے جانے کے کچھ دیر بعد اس کے گھر والے بھی فلیٹ کو تالا لگا کر چلے گئے۔

آئی جی سندھ کے حکم پر ایس ڈی پی او کلفٹن فائزہ سوڈر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گارڈن علی آرکیڈ پہنچیں، فائرہ سوڈر نے ایک گھنٹے تک خاتون سے مذاکرات کیے تاہم وہ وہاں سے جانے کے لیے رضا مند نہیں ہوئیں۔

 فائزہ سوڈر کا کہنا تھا کہ خاتون کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے احکامات ملے ہیں کیونکہ یہاں ان کی سیکیورٹی کے مسائل ہیں ، غیر ملکی خاتون کو سیکیورٹی دینا ہمارا کام ہے ، خاتون ذہنی طور پر پریشان بھی لگ رہی ہیں بعد ازاں انہوں نے علی آرکیڈ سے تمام میڈیا اور وہاں کے رہائشیوں کو ہٹا دیا۔

 پوری پارکنگ میں اندھیرا کرنے کے بعد امریکن خاتون کو انتہائی حفاظت کے ساتھ ایک کار میں سوار کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ، خاتون کے جانے کے بعد علی آرکیڈ کے مکینوں نے سکون کا سانس لیا۔

تھوڑی ہی دیر بعد ایس پی سٹی عارف عزیز خاتون کو دوبارہ علی آرکیڈ لے کر پہنچے اور بتایا کہ کسی بھی فلاحی ادارے نے خاتون کو اپنے پاس رکھنے سے انکار کردیا ہے۔

خاتون کی واپسی کیوں ہوئی؟

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو دو گھنٹے بعد ایس ڈی پی او کلفٹن کے سبراہی میں پولیس پارٹی اپنے ساتھ واپس چھوڑنے آئی اور وہاں پر خواتین اہلکاروں کو تعینات کردیا۔

پولیس احکامات کی روشنی میں یونین نے میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند کیا اور رابنسن کو اکیلا چھوڑ دیا۔

خاتون پولیس کے پاس رکنے کو تیار نہیں تھی وہ وومن تھانے سے نکل کر رکشا میں سوار ہوگئی تھی تاہم پولیس نے انہیں رکشا سے اتار لیا۔ خاتون کا پولیس سے اسرار تھا کہ وہ صرف پنے سسرال جانا چاہتی ہے جس پر پولیس نے امریکن خاتون کو جس طرح لے کر گئی تھی ویسے ہی واپس گارڈن علی آرکیڈ چھوڑ گئی۔

 خاتون کا رات بھر شوہر کو بلانے کا اصرار 

اونیجا رات گئے تک کرسی پر بیٹھ کر پولیس اور فلیٹ کے لوگوں یہی مطالبہ کرتی رہیں کہ میرے شوہر ند کو بلوا دو۔ خاتون نے ٹھیک سے کھانا کھایا اور نہ آرام کیا تاہم مسلسل اصرار پر پھر وہ یونین کے کمرے میں آرام کیلیے چلی گئیں۔

علاقہ مکینوں نے حکومت اور پولیس سے اس صورتحال کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایک مکین نے یہ بھی کہا کہ ندال کی وجہ سے علی آرکیڈ کو دنیا بھر میں شہرت مل گئی ہے۔

لڑکا کون ہے؟ 

امریکی خاتون کو محبت کا جھانسہ دے کر شادی کیلیے بلوا نے والے لڑکے کا نام ندال احمد میمن ہے، جس کی عمر 19 برس اور یہ کال سینٹر میں کام کرتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!