مسلح دھڑوں کے مقاصد ناکام بنانے میں شام کے ساتھ ہیں، حزب اللہ
نعیم قاسم نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ گروپ شام کے صدر بشار الاسد کی کس طرح حمایت کرے گا
Webdesk
|
6 Dec 2024
دمشق : حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مسلح دھڑوں کے حملوں اور اہداف کو ناکام بنانے کے لیے اپنے اتحادی شام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ہم شام کی طرف سے اس جارحیت کے اہداف کو ناکام بنائیں گے۔
نعیم قاسم نے اس بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ گروپ شام کے صدر بشار الاسد کی کس طرح حمایت کرے گا لیکن ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ گروپ اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گا۔
Comments
0 comment