مصطفی عامر قتل کیس، پولیس کا برآمد کئے گئے ہتھیاروں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

مصطفی عامر قتل کیس، پولیس کا برآمد کئے گئے ہتھیاروں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں
مصطفی عامر قتل کیس، پولیس کا برآمد کئے گئے ہتھیاروں کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

Webdesk

|

16 Feb 2025

 کراچی: پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس میں برآمد شدہ ہتھیاروں کے سلسلے میں محکمہ داخلہ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفی عامر کے قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کو قتل کے ملزم ارمغان کے بنگلے سے کروڑوں روپے مالیت کے بھاری ہتھیار ملے ہیں۔

حکام کے مطابق ملزم اور اس کے والد کسی بھی ہتھیار کا لائسنس پیش نہیں کر سکے ہیں جس پر برآمد ہتھیاروں کی محکمہ داخلہ سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تفتیشی حکام نے بتایاکہ ملزم سے ممنوعہ بور کے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم ارمغان نے گھر میں 40 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا رکھے تھے، ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہی ارمغان 4 گھنٹے تک پولیس کے سامنے مزاحمت کرتا رہا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!