موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

Webdesk

|

28 Aug 2024

کراچی:  عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کردی۔

موڈیز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کردی۔

موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آٹ لک بھی اسٹیبل سے بڑھا کر پوزیٹیو کردیا گیا ہے۔ موڈیز نے کہاہے کہ پاکستانی معیشت کا منظر نامہ مثبت ہے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ Caa2 کی گئی۔

پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جون 2023سے تقریبا دگنا ہو چکے ہیں۔

موڈیز نے کہاکہ پاکستان کی لیکویڈیٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے، 12 جولائی 2024 کو آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد آئندہ دو سے تین سال میں پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فنانسنگ کے ذرائع زیادہ پر اعتماد ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!