مائیکرو سافٹ کا ایرانی ہیکرز پر امریکی ویب سائٹس نشانہ بنانے کا الزام

مائیکرو سافٹ کا ایرانی ہیکرز پر امریکی ویب سائٹس نشانہ بنانے کا الزام

محققین نے کہا کہ یہ سرگرمی براہ راست اثر انداز ہونے والی کارروائیوں کی تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہے
مائیکرو سافٹ کا ایرانی ہیکرز پر امریکی ویب سائٹس نشانہ بنانے کا الزام

Webdesk

|

24 Oct 2024

تہران: مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ ایک ایرانی ہیکنگ گروپ ووٹ کے قریب آنے پر امریکی انتخابات سے منسلک امریکی ویب سائٹس اور میڈیا آٹ لیٹس کا سراغ لگا رہا ہے۔

محققین نے کہا کہ یہ سرگرمی براہ راست اثر انداز ہونے والی کارروائیوں کی تیاریوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق بلاگ نے اشارہ کیا کہ ہیکرز، جنہیں مائیکروسافٹ نے کاٹن سینڈ سٹارم کہا اور جو ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں، نے متعدد ریاستوں میں انتخابات سے متعلق متعدد ویب سائٹس کی محدود جاسوسی اور جانچ کی ہے۔

 بلاگ نے ان ویب سائٹس کے نام نہیں بتائے ۔ مئی میں انہوں نے اپنی کمزوریوں کی نگرانی کے لیے ایک نامعلوم امریکی نیوز ویب سائٹ کو سکین کیا۔

محققین نے لکھا کہ جوں جوں امریکی صدارتی الیکشن قریب اآ رہا ہے کاٹن سینڈ سٹارم گروپ اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔

یہ اندازہ گروپ کی کارروائیوں کی رفتار اور اس کی انتخابی مداخلت کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔ گروپ کی سابق کوششوں کے پیش نظر یہ پیشرفت خاص طور پر تشویش کا باعث ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!