انتہائی مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر نے منیشا کو کیا کہا؟

انتہائی مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر نے منیشا کو کیا کہا؟

منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ان کا ایک ایسے مرد فوٹوگرافر سے سامنا ہوا تھا جس نے انہیں فوٹو شوٹ کیلیے مختصر لباس پہننے کیلیے کہا اور وہ کافی نامی گرامی فوٹوگرافر ہیں۔
انتہائی مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر نے منیشا کو کیا کہا؟

Webdesk

|

9 Jul 2024

بھارتی فلم انڈسٹری میں 90کی دہائی کی معروف اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنا ماضی کا ایک قصہ مداحوں سے شیئر کیا۔

منیشا کوئرالہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے  1990کے عشرے کے دوران اداکاراں کو پیش مشکلات سے متعلق بتایا۔

منیشا کوئرالہ نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ان کا ایک ایسے مرد فوٹوگرافر سے سامنا ہوا تھا جس نے انہیں فوٹو شوٹ کیلیے مختصر لباس پہننے کیلیے کہا اور وہ کافی نامی گرامی فوٹوگرافر ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں فوٹو شوٹ کے لیے اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، اس دوران فوٹوگرافر باتیں بنانے لگا اور کہنے لگا کہ 'آپ اگلی سپر اسٹار ہیں وغیرہ'۔

منیشا کوئرالہ نے کہا کہ وہ دو ٹکڑوں پر مشتمل انتہائی چھوٹا لباس لے آیا اور کہنے لگا کہ آپ یہ پہنیں جس پر میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ کروں یا ساحل سمندر جائوں۔

منیشا کا کہنا تھا کہ پھر میں نے اس سے کہا کہ اگر فلموں میں آنے کا یہی راستہ ہے تو میں فلموں میں نہیں آسکتی اور نہ ہی میں یہ پہن رہی ہوں، میں نے فوٹوگرافر سے کہا کہ یا تو آپ میرا مکمل کپڑوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کریں ورنہ مجھے اجازت دیں۔

اداکارہ کے مطابق بعد ازاں جب میں ایک اسٹار بن گئی تو پھر اس فوٹوگرافر سے میری ملاقات ہوئی جس نے دیکھتے ہی کہا میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ آپ ایک اسٹار بنیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!