پاکستان نے امریکا کو ’زیرو ٹیرف‘ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی
پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔

Webdesk
|
15 May 2025
پاکستان نے امریکہ کو بغیر کسی تجارتی ٹیرف کے دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی ہے پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو توسیع دینا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے پاک بھارت فائر بندی کا معاہدہ کرنے کے بعد کی گئی، جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ بہت سی تجارت کریں گے۔
Comments
0 comment