پاکستان اور روس کا مشترکہ طور پر کراچی میں نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاق

Webdesk
|
13 May 2025
پاکستان اور روس نے کراچی میں ایک نئی اسٹیل مل کے قیام پر تعاون پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق، میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا سٹیل کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں کو تلاش کرنا تھا۔
دونوں اطراف نے وسیع بات چیت اور منصوبے کی ترقی اور اس پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ہارون اختر خان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، یہ بتاتے ہوئے کہ ملک بین الاقوامی کاروبار کے لیے نمایاں مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے اسٹیل کی صنعت کو تعاون کے لیے ایک اہم شعبے کے طور پر اجاگر کیا اور روسی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مزید امکانات تلاش کرنے کی ترغیب دی۔
یہ معاہدہ اقتصادی سفارتکاری میں ایک قدم آگے بڑھاتا ہے اور پاکستان اور روس کے درمیان صنعتی تعلقات کو بڑھانے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔
Comments
0 comment