پاکستانی خاتون تاریخ میں پہلی بار امریکا میں میئر منتخب

پاکستانی خاتون تاریخ میں پہلی بار امریکا میں میئر منتخب

جنجوعہ کو ٹاؤن میئر منتخب کیا گیا ہے،ان کا تعلق چکوال سے ہے
پاکستانی خاتون تاریخ میں پہلی بار امریکا میں میئر منتخب

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2024

چکوال سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد امریکی شہری فوزیہ جنجوعہ نیو جرسی کی ٹاؤن میئر منتخب ہوگئیں۔

 جنجوعہ نیو جرسی ٹاؤن کی میئر منتخب ہونے والی پاکستانی نژاد پہلی مسلمان خاتون بن گئیں۔

 انہوں نے ٹاؤن شپ ہال میں قرآن پاک پر اپنے نئے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور بچے بھی موجود تھے۔

 میئر کے طور پر اپنی پہلی تقریر میں، فوزیہ جنجوعہ نے اپنے انتخاب کو "فخر کا لمحہ" قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!